• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر9 مئی کے ملزمان کا ٹرائل ہوجاتا تو 26 نومبر نہ ہوتا، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر9مئی کے ملزمان کا ٹرائل ہوجاتا تو 26 نومبر نہ ہوتا،مولانا فضل الرحمٰن کا گلہ جائز ہے،ان کا گلہ دور کردیں گے، سابق وفاقی وزیر، فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی ان کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وہ پہلے جیسے ہی کھڑے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لئے جو بات کرتے رہے ہیں اسی پر قائم ہیں۔حکومت کی وجہ سے تلخیاں ہیں اور حکومت نے ہی درجہ حرارت نیچے لانا ہے،صرف ایک آدمی کو نیچا دکھانے کے لئے دو سال میں پاکستان کا عدالتی نظام ، الیکشن کمیشن آف پاکستان ، آئین تباہ کردیا۔عمران خان کے پاس سارے کارڈز ہیں ان سے گفتگو کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ان کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کئے بغیر حکومت کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔مشیر برائے سیاسی اموررانا ثناء اللہ نے کہا کہ کبھی مذاکرات اس طرح ہوئے ہیں کہ کمیٹی بھی بنادی اور ساتھ یہ طے کردیا کہ کمیٹی دو ایشوز پر بات کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید