کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرعمرے کی آڑ میں گداگری کیلئے سعودی عرب جانے کی کوشش میں ملوث 3 خواتین مسافروں عروج فاطمہ ، مریم نذیر اور جمیلہ بی بی کو کو گرفتار کرلیا ،گرفتار خواتین کے پاس واپسی کے ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ موجود نہ تھی،عمرہ کی ادائیگی کے لیے درکار ضروری رقم بھی ناکافی تھی، اس سے قبل انہیں لاہور ائرپورٹ سے بھی آف لوڈ کیا گیا۔