• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، داؤد انجینئرنگ کے سینٹر برائے انٹرپیرنیور شپ میں پہلے بیج کا تعارفی اجلاس

سکھر(جنگ نیوز)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے روہڑی اور سکھر میں قائم سینٹر آف انٹرپرینیورشپ مینجمنٹ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز میں پہلے بیج 2024ء کے طلباء کیلئے تعارفی اجلاس کی سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی بطور مہمان خصوصی، ایس ایس پی نوشہرو فیروز سنگھار ملک اعزازی مہمان اور سکھر چیمبر آف کامرس کے عامر غوری اور دیگر افراد شامل تھے ۔ تقریب میں نئے طلباء اور ان کے والدین نے بھی شرکت کی ۔ اوائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین(تمغہ امتیاز) نے مہمان خصوصی اور معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ سینٹر کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام اللہ میتلو نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں داؤد یونیورسٹی کی تاریخ اور وائس چانسلر انجینئر کی دور اندیش قیادت میں سینٹر کے قیام کے بارے میں بتایا۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر راشد مصطفیٰ کورائی نے طلباء کو یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے تعلیمی اور انتظامی امور کی وضاحت کو یقینی بنایا۔ محکمہ مالیاتی معاونت کے ڈائریکٹر طاہر حسین نے طلباء کے لیے دستیاب وظائف کی حد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے اپنے کلیدی خطاب میں خطے کو عالمی معیار کے تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں سینٹر آف انٹرپرینیورشپ مینجمنٹ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کا احترام کرتے ہوئے اپنی پڑھائی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ ڈاکٹر ثمرین نے سینٹر کے قیام میں غیر متزلزل تعاون پر چیئرمین ضلع کونسل سکھر کمیل حیدر شاہ کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ملک بھر سے سے مزید