اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نیو رجسٹریشن پر لیٹ فیس کی مد میں اضافی چارجز پر تحفظات کو دور کیا جائے گا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو لیٹ فیس چارجز پر اضافہ کرنے سے روک دیا۔ چیئرمین آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن سردار عرفان، صدر پنجاب حاجی طارق محمود ، نائب چیئرمین راجہ عامر کریم اور جنرل سیکرٹری پنجاب ملک قیصر محمود نے چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ راجہ خرم نواز ،ممبر حنیف عباسی ،ممبر زرتاج گل ،ممبر ڈاکٹر فضل چوہدری،نبیل گبول،خواجہ اظہار الحسن اور ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کی جس میں نیو رجسٹریشن پر لیٹ فیس کی مد میں ہوشربا اضافے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔