• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 8ہزار لٹر زغیر معیاری دودھ تلف کر دیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ناقص دودھ کیخلاف علی الصبح کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ہزار لیٹر زغیر معیاری دودھ تلف کر دیا۔ ترجمان کے مطابق مندرہ ٹول پلازہ، جہلم چکوال روڈ اور پنڈوری میں ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی گئی ۔ ایک دودھ بردار گاڑی کو خفیہ راستے سے راولپنڈی لایا جارہا تھا۔جسے پکڑ لیا گیا۔ دودھ بردار گاڑیوں کو 2 لاکھ 43 ہزار روپےکے جرمانے بھی کئے گے۔
اسلام آباد سے مزید