• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحقیق و تالیف: اقبال حسین جعفری

صفحات: 140، قیمت: درج نہیں

ملنے کا پتا: الٹرا کوٹ پاکستان، 23/1 فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا، کراچی۔

فون نمبر: 0229551 - 0300

زیرِ نظر کتاب، اقبال حسین جعفری کی منفرد کاوش ہے کہ اِس موضوع پر غالباً یہ پہلی کتاب ہے۔ کتاب میں1947 ء سے 2023ء تک پاکستان پرنٹنگ انڈسٹری کے حالات کے علاوہ دنیا میں ابتدائی طباعت کی صنعت اور تاریخ کا احوال قلم بند کیا گیا ہے۔

نیز، پاکستان کی طباعتی صنعت کی ترقّی کے لیے بے مثال خدمات انجام دینے والی شخصیات اور اداروں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنے پیشے سے غیر معمولی دِل چسپی اور جدوجہد سے طباعت کو پاکستان کی صفِ اوّل کی صنعت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ کسی بھی صنعت سے وابستہ افراد جو اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت انڈسٹری کی ترقّی کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیتے ہیں، اُن کا تذکرہ کتابی شکل میں محفوظ نہیں ہو پاتا اور اُن کی خدمات بُھلا دی جاتی ہیں۔ اقبال حسین جعفری نے ضروری سمجھا کہ ان محسنوں کی خدمات دستاویزی شکل میں محفوظ کی جائیں، جو یقیناً ایک قابلِ تحسین و ستائش جذبہ ہے۔

زیرِ نظر کتاب 14ابواب پر مشتمل ہے اور آخر میں ایک گوشہ انگریزی زبان میں بھی دیا گیا ہے۔چار رنگوں سے مزیّن یہ ایک اہم اور معلوماتی کتاب ہے اور اِس کی اشاعت اقبال حسین جعفری کا تاریخی کارنامہ ہے، جس کی جتنی داد دی جائے، کم ہے۔