• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: ڈاکٹر اشفاق احمد ورک

صفحات: 128، قیمت: درج نہیں

ناشر: قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل۔ یثرب کالونی، والٹن روڈ، لاہور کینٹ۔

فون نمبر: 0515101 - 0300

زیرِ نظر کتاب کے مصنّف بنیادی طور پر ایک مزاح نگار ہیں اور اِس حوالے سے اُنہوں نے قابلِ قدر کام کیا ہے۔انہوں نے’’اردو نثر میں طنز و مزاح‘‘ کے موضوع پر پنجاب یونی ورسٹی سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ہے، لیکن ادب کی دوسری جہتوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا۔ طنز و مزاح پر مشتمل کتابوں کے علاوہ تنقید و تحقیق اور خاکوں پر مشتمل بھی اُن کی کئی کتب منظرِ عام پر آچُکی ہیں۔

زیرِ نظر سفرنامۂ حج، ڈاکٹر اشفاق احمد ورک کے طویل مشاہدے، مطالعے اور علمی و ادبی ریاضت کا ثبوت ہے، جس میں اُنہوں نے اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ﷺ سے محبّت و عقیدت کا حق ادا کردیا ہے۔ویسے تو اُن کی ہر تحریر میں ایک محبِ وطن پاکستانی اور ایک موحد مسلمان کا دل دھڑکتا محسوس ہوتا ہے، لیکن اِس سفر نامے کا بنیادی وصف شگفتگی ہے اور یہ انہوں نے نہایت آسان زبان میں تحریر کیا ہے، جسے علّامہ عبدالسّتار عاصم نے نہایت اہتمام سے شائع کیا ہے۔

مصنّف کا ایک سفرنامۂ حرمین’’جو اماں ملی، تو کہاں ملی‘‘ 2019ء میں شائع ہوا تھا، جسے علمی، ادبی اور دینی حلقوں سے خاصی پذیرائی ملی تھی۔ زیرِ نظر کتاب کو 19عنوانات میں تقسیم کیا گیا ہے، یقیناً عازمینِ حج کے لیے بھی بہت معاون و مدد گار ثابت ہوگا۔ کتاب کا دیباچہ، ڈاکٹر سعدیہ حسن بلوچ نے لکھا ہے۔