• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب: سجاد ضیغم ایڈووکیٹ

صفحات: 320، قیمت: 1190روپے

ناشر: بُکس اینڈ ریڈرز، ملتان۔

فون نمبر: 6009524 - 0333

ڈاکٹر مختار احمد ظفر کا نام اور علمی و ادبی کام کسی تعارف کا محتاج نہیں کہ’’ آپ اپنا تعارف، ہوا بہار کی ہے۔‘‘ اِن کا شمار اُن معتبر قلم کاروں میں ہوتا ہے، جن سے ملتان کی شناخت ہے۔ اُن کی شخصیت کے کئی حوالے ہیں اور ہر حوالہ معتبر ہے۔ 

وہ صاحبِ بصیرت نقّاد، صاحبِ مطالعہ محقّق اور دُور اندیش تجزیہ کار کی حیثیت سے ایک نمایاں شناخت رکھتے ہیں اور زیرِ نظر کتاب میں اُن کی زندگی کے ہر پہلو کا نہایت مؤثر انداز میں جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

اُن کی علمی وادبی خدمات کا اعتراف مُلک کے تمام معتبر مشاہیرِ علم وادب نے کیا ہے کہ اُن کی نگارشات میں تمام تخلیقی، تحقیقی و تنقیدی جہتیں پوری قوّت کے ساتھ کار فرما دکھائی دیتی ہیں۔ اب تک اُن کی دو درجن سے زاید کتابیں منصۂ شہود پر آچُکی ہیں اور ہر کتاب موضوع اور مواد کے اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے۔ سجّاد ضیغم ایڈووکیٹ نے زیرِ نظر کتاب مرتّب کر کے ایک قابلِ قدر خدمت سرانجام دی ہے۔ 

وہ خُود بھی اپنا ایک علمی و ادبی حوالہ رکھتے ہیں کہ اُن کی بھی سات کتابیں منظرِ عام پر آچُکی ہیں۔ زیرِ نظر کتاب میں رضی الدّین رضی اور شفیق الرحمان الہٰ آبادی کے مضامین بھی شامل ہیں۔ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے، جب کہ اُن کے فن اور شخصیت پر دنیائے ادب کی یگانۂ روزگار شخصیات نے مضامین تحریر کر کے کتاب کی افادیت میں اضافہ کیا ہے۔