• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعرہ : سیّدہ روبینہ بخاری

صفحات: 120، ہدیہ: 500

ناشر: فرح پبلی کیشنز، طارق روڈ، شیخوپورہ۔

فون نمبر: 4452370 - 0342

حمد و نعت کہنے والے شعراء کی تعداد کا احاطہ کرنا ممکن نہیں کہ یہ سلسلہ حسبِ توفیق جاری و ساری ہے اور اب ان خوش نصیبوں میں سیّدہ روبینہ بخاری بھی شامل ہوگئی ہیں۔ 

اُن کا نعتیہ مجموعہ حال ہی میں منظرِ عام پر آیا ہے۔ جس میں اُنہوں نے چار حمدیں اور61 نعتیں شامل کی ہیں، جب کہ صوفی عارف القادری، ڈاکٹر منصور فریدی اور اشرف نقوی نے اُن کی نعتیہ شاعری کے حوالے سے مضامین تحریر کیے ہیں۔ 

سیّدہ روبینہ بخاری غزل گوئی اور نظم نگاری کے ذریعے میدانِ ادب میں داخل ہوئیں، اُنہوں نے کچھ افسانے بھی لکھے، لیکن اب وہ مذہبی شاعری کی طرف راغب ہوگئی ہیں۔ ہمارا اُنھیں اور دیگر نعت نگاروں کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ ادنیٰ سا شرک بھی اُن کے محبّت و جذبۂ عشقِ رسالتؐ کو مجروح کرسکتا ہے، لہٰذا احتیاط بہت ضروری ہے۔