• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان فائلرز پر شکنجہ مزید سخت، بینک اکاؤنٹ منجمد، بڑی گاڑیاں، پراپرٹی نہیں خرید سکیں گے، سرمایہ کاری پر بھی پابندی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )نان فائلرزپر شکنجہ مزیدسخت ‘وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

قومی اسمبلی میں پیش کردہ بل کی مجوزہ ترمیم کے مطابق نان فائلرز پر 8 سو سی سی سےبڑی گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی‘نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداداورشیئرز نہیں خرید سکیں گے۔

اس کے علاوہ ٹیکس چور بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے اور مقرر کردہ حد سے زیادہ پیسے بھی اکاؤنٹ سے نہیں نکال سکیں گے‘ نان فائلز ایک حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کرسکیں گے‘ ان کے سکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر بھی پابندی ہوگی ‘ نان فائلرز کوصرف موٹر سائیکل ‘رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی‘غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاونٹس منجمد کیے جائیں گے۔

مجوزہ ترمیم کی منظوری کی صورت میں غیر رجسٹررڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے، غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی اورکاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی،ایف بی آر جن لوگوں کے نام کی لسٹ جاری کریگا انکے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں گے۔ 

مجوزہ بل کے تحت پابندی کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا، سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاونٹس منجمد کیے جائیں گے‘ سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے دو دن بعد ان فریز کر دیے جائیں گے۔ 

اس کے علاوہ مجوزہ ترمیم کی منظوری کے بعد اکاونٹس انفریز کرنے کیلئے چیف کمشنرکے پاس اپیل کرنا ہوگی، فائلر کے والدین ‘پچیس سال تک کی عمر کے بچے اور بیوی فائلرز تصور ہونگے۔

اہم خبریں سے مزید