کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز کی کھلے سمندر میں کارروائی، 39ہزار لٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی ،ترجمان کے مطابق ایک ٹیم نے بحیرہ عرب میں تین مختلف کارروائیاں کیں، الصدف، الرحمٰن اور الشیران نامی تین لانچوں اور اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کی مالیت 3کروڑ 90لاکھ روپے ہے ،علاوہ ازیں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 لاکھ 23 ہزار 4 سو 52 لٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، دیگر کارروائیوں میں 135کلوگرام میتھ آئس اور652.5کلوگرام چرس کی اندرون/ بیرون ملک اسمگلنگ کو ناکام بنا کر ضبط کرلی ، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 73.631ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔