• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، تمام ججز کو مرحلہ وار سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم

پشاور (این این آئی) رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے ججز اور عدلیہ کی سیکورٹی سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ چیف جسٹس اشتیاق ابرہیم نے کہا کہ ہمیں حکومت کی مشکلات کا علم ہے، بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ جرائم کی تفتیش کا حصّہ ہوتے ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھی آپ نے سیکورٹی فراہم کرنی ہوگی اور ججز و عدلیہ کو مرحلہ وار سیکورٹی فراہم کریں۔عدالت میں چیف جسٹس اشتیاق ابرہیم اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ججز اور عدلیہ کی سیکورٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

ملک بھر سے سے مزید