اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان اور ایران نے انتہاپسندی کے مقابلے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اتفاق رائے کا اظہار اسلام آباد میں ایران کے سفیر ڈاکٹر امیری مقدم اور وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔