• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی چیلنجز سے بھری، طلباء وقت کا بہترین استعمال کریں، وزیراعلیٰ سندھ

جامشورو (نامہ نگار)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ زندگی چیلنجز سے بھری ہوئی ہے جن سے نمٹنے کیلئے طلباء وقت کا بہترین استعمال کریں ۔ 

تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج پیٹارو کی 62ویں پیرنٹس ڈے کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔

 اس موقع پر ایم این اے، ایم پی اے اور دیگر معزز شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا ہیلی پیڈ پر ایم این اے ملک اسد سکندر ، ایم پی اے ملک سکندر، کیڈٹ کالج کے پرنسپل کموڈور فیصل اقبال قاضی و دیگر نے استقبال کیاجبکہ پرنسپل کموڈور فیصل اقبال قاضی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید