• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر نہیں، مذاکرات کی بات ضرور ہوئی، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور، رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی بات نہیں ہوئی تھی مذاکرات کی بات ضرور ہوئی تھی۔سیاسی معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے ہی حل کیا جاتا ہے، وزیراعظم کی واپسی پر مذاکرات کے معاملے پر بات ہوسکتی ہے،نمائندہ جیو نیوز، شبیر ڈار نے کہا کہ190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 23 دسمبر کو آنا ہے۔یہ ٹرائل ایک سال چلا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا یہ واحد کیس ہے جو اتنا طویل چلا ہے،ماہر معیشت،نجم علی نےکہا کہ مارکیٹ بہت تیزی سے اوپر گئی ۔ درمیان میں کریکشن کا کوئی موقع نہیں ملا۔یہ کریکشن لینی تھی۔جیسے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا ہے،کے ایس ای 100انڈیکس دباؤ میں آتا ہے۔مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اتوار تک تو کچھ نہیں ہوسکے گا۔اسپیکر کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی ہے۔ وزیراعظم کی واپسی پر مذاکرات کے معاملے پر بات ہوسکتی ہے۔اتوار تک بات چیت شروع ضرور ہوسکتی ہے مطالبات کی تکمیل میں وقت لگے گا۔اگر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی جلدی ہے تو یہ اپنا شوق پور ا کرلیں۔

اہم خبریں سے مزید