• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی چیئرمین PTI سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ ساز، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سانحہ 9مئی کا ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ ساز تھا، سانحہ 9مئی کے سیاسی دہشت گرد کیفر کردار کو پہنچے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بھیانک دن کے منصوبہ ساز پر قانون جب تک ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث 25 ملک دشمن عناصر کو سزائیں سنا دی گئی ہیں، یہ خوشی کا دن ہے، شہداء کے لواحقین کو انصاف مل گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، پی ٹی آئی نے ملک میں نفرت اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا، ہم نے بھی جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں اور کبھی بھی تشدد، انتشار اور نفرت کی سیاست نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ آج شہداکے لواحقین کو انصاف ملک گیا ہے، اس گھناو نی سازش میں ملوث دیگر عناصر کے چہرے بھی بے نقاب ہونگے اور سانحہ 9 مئی کیس منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آج سانحہ 9 مئی کے 25 ملزموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکا اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا، اس تاخیر نے ملزموں اور انکے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے۔

اہم خبریں سے مزید