• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست مخالف سرگرمیوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک تعاقب کیا جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی(اے پی پی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کی بھرپور حمایت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے اور انشا اللہ ملک بھر میں دیرپا امن و استحکام کی بحالی کو یقینی بنائے گی‘ شہدا پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا‘پاک فوج فتنہ الخواج کے خاتمے تک اس کا تعاقب جاری رکھے گی اور سہولت کار، تخریب کار اور فنانسرز کو ریاست کے خلاف ان کی مذموم سرگرمیوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ان خیالات کا اظہار جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ اور افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہناتھاکہ مسلح افواج کی جرات، ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم ملک کی خودمختاری کی بنیاد ے۔ انہوں نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداوں کے جوانوں کو قوم کا حقیقی ہیرو قرار دیا جن کی بہادری اور بے لوث لگن پورے ملک کے لئے متاثرکن ہے۔

اہم خبریں سے مزید