• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری سندھی عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں، عوامی تحریک

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) عوامی تحریک کی مرکزی کونسل کا اجلاس عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری کی زیرصدار ت پلیجو ہائوس قاسم آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ اور ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں، ارسا ایکٹ میں ترمیم اور کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ منصوبوں کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے 18جنوری 2025کو اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں بشمول ادیبوں، شاعروں، دانشوروں، آبی ماہرین، وکلاء، صحافیوں، طلباء، کسانوں اور مزدور رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نہروں کے خلاف جھوٹے بیانات دے رہے ہیں۔ صدر زرداری سندھی عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں۔ صدر زرداری نے دریائے سندھ سے 6 نہروں کا کام تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایوان صدر سندھ کے خلاف سازشوں کا محور بن چکا ہے۔ اجلاس میں ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، نور احمد کاتیار، لال جروار، عبدالقادر رانٹو، عمرا سمون، ڈاکٹر ماروی سندھو، ماہ نور ملاح، ایڈووکیٹ کونج لاشاری اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید