• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی، 1332 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،منافع کی خاطر فروخت کا دباؤبڑھنے سے نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 1332 پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 17 ہزار کی حد برقرار نہ رہی،63.53 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 70 ارب 27 کروڑ 17 لاکھ روپے کی کمی،کاروباری حجم بھی 12.39 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد 100انڈیکس 1149 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا،تاہم بعد ازاں آئل اینڈ گیس، انرجی اور بینکنگ سیکٹرز میں منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور انڈیکس 1645پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 16ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا تاہم اس اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پر کےایس ای 100 انڈیکس 1331.86پوائنٹس کی کمی سے 117586.98 پوائنٹس سے کم ہو کر 116255.13 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس 461.69 پوائنٹس کی کمی سے 37065.05 پوائنٹس سے کم ہو کر 36603.36 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 869.74پوائنٹس کم ہو جانے سے 72843.63 پوائنٹس سے کم ہو کر 71973.89 پوائنٹس ہو گیا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 458 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 113 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،291 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 54 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی،فروخت بڑھنے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 70 ارب 27 کروڑ 17 لاکھ 29 ہزار روپے کی کمی سے 14562 ارب 74 کروڑ 24 لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی،کاروباری حجم 11 کروڑ 59 لاکھ 77 ہزار شیئرز کی کمی سے 81 کروڑ 98 لاکھ 5 ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا،پیر کو کاروباری حجم کے لحاظ سے سنرجی کو پاک،فوجی فوڈ، ورلڈ کال،فاسٹ کیبل اور کے۔الیکٹرک سر فہرست رہے۔

اہم خبریں سے مزید