• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی

کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں سردی کی لہر جاری ہے جب کہ پیر سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اگلے چند روز کے دوران شہر میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر کی فضاؤں پر جزوی بادلوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے تاہم کل بھی کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ پیر سے درجہ حرارت دوبارہ سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی توقع ہے اور کم سے کم پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید