• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی وفد کا دورہ قذافی اسٹیڈیم، انتظامات کا جائزہ لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے والے آئی سی سی وفد نے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ وفد نے میڈیا، براڈ کاسٹرز کیلئے سہولتوں اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے آئی سی سی وفد کو بریفنگ دی۔ وفد اس سے قبل کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کا جائزہ لے چکا ہے۔ دریں اثنا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اتوار کی صبح قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور اسے ہر صورت جلد اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔ کام تیزی سے جاری ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کیلئے تیار ہیں،شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید