کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل کالج کے سابق پرنسپل، کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدرو سیکریٹری پروفیسر سراج الاسلام بخاری شدید علیل ہیں اور اہل خانہ نے ان کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ وہ گذشتہ ہفتے اسپتال میں بھی زیر علاج رہے۔ کراچی کرکٹ کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے رہائش گاہ جاکر اُن کی عیادت کی اور دعائے صحت کی درخواست کی ۔ اس موقع پر جمیل احمد بھی موجود تھے۔