• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024،راولپنڈی کے رہائشی 616گاڑیوں،6303موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)2024 میں راولپنڈی کے رہائشی 616 گاڑیوں اور 6ہزار 303موٹرسائیکلوں سے محروم کر دئیے گئے ۔جنگ کو دستیاب اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 381کاریں اور 188دیگر وہیکلز چوری کی گئیں جب کہ 47گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں ۔پوٹھوہارڈویژن میں 196کاریں 76دیگر گاڑیاں ،راول ڈویژن میں 96کاریں 64دیگر وہیکلزجب کہ صدر ڈویژن میں 69 کاریں اور 48دیگر گاڑیاں چوری ہوئیں۔ پوٹھوہار ڈویژن سے گزشتہ سال 25وہیکلز،صدر ڈویژن سے 19 جب کہ راول ڈویژن سے 3گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں ۔ گزشتہ سال کے دوران پوٹھوہار ڈویژن میں 2ہزار 444موٹرسائیکل ،راول ڈویژن میں 2ہزار 411موٹرسائیکل اور صدر ڈویژن میں 865 موٹرسائیکل چوری ہوئے ۔ 2024میں پوٹھوہار ڈویژن میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر 278 موٹرسائیکل ،راول ڈویژن میں 198اور صدر ڈویژن میں 107موٹرسائیکل چھین لئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید