راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی میں میگا پراجیکٹ سمیت361ترقیاتی سکیموں پر اب تک 12468اعشاریہ211ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں جبکہ ان منصوبوں پر لاگت کا کل تخمینہ124516اعشاریہ260ملین روپے ہے۔104سکیمیں گزشتہ مالی سال سے چل رہی ہیں جن میں سے گیارہ مکمل ہوچکی ہیں جن کی کل لاگت97139اعشاریہ734ہے جبکہ اب تک 9868اعشاریہ482ملین روپے کے اخراجات ہوچکے ہیں۔رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پرگرام کے تحت 52نئے منصوبے ہیں جن پر لاگت کا تخمینہ22656اعشاریہ526ملین روپے ہےجبکہ اب تک 1640اعشاریہ3 11ملین روپےکے اخراجات ہوچکے ہیں۔سی ایم سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز(ایس ڈی جیز)پروگرام کے تحت205سیکمیں ارکان پارلیمنٹ کی تجویز کردہ ہیں جن پر4720ملین روپے لاگت آنی ہے۔اب تک959اعشاریہ408ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔6ایم این اے اور ٹکٹ ہولڈرز کو295ملین روپےفی کس کی سکیمیں دی گئی تھیں ۔9 ایم پی ایزکو بھی فی کس295ملین روپے کی سکیمیں ملی ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر گلیاں،سوریج و نالیاں،ٹیوب ویل،چھوٹی سڑکیں،تعلیمی اداروں میں اضافی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔