اسلام آباد (فاروق اقدس) آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات خیبرپختونخوا میں سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی‘ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی معاملات پر گفتگو کی کوشش کی جس پر انہیں بتا دیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت سیاست دانوں سے کریں۔
جنرل عاصم منیر سے بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کے حوالے سے سکیورٹی ذرائع تفصیلات سامنے لے آئے جن میں واضح کیا گیا ہے کہ بات چیت خیبر پختونخوا میں سکیورٹی امور پر ہوئی‘گفتگوکو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، کوشش کی گئی کے سکیورٹی امور پر بات چیت کو سیاسی رنگ دیا جائے۔