کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے امکانات ختم ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی بڑی لہر، کے ایس ای100انڈیکس میں 1435پوائنٹس کا نمایاں اضافہ، ایک لاکھ 14 ہزار اور 15 ہزار کی نفسیاتی حدبحال ہو گئی،57.26 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 155 ارب 78 کروڑ 83 لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم 17.07 فیصد زیادہ رہا،سرمایہ کاروں کی جانب سے ایس ایس جی سی، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، اینگرو، ایچ بی ایل ،این آر ایل، پی آر ایل، حبکو، پی ایس او، اور یو بی ایل میں بھاری خریداری کی گئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 14 اور 15 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے 1520 پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا،تاہم اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1435.34پوائنٹس کے اضافے سے 113836.74 پوائنٹس سے بڑھ کر 115272.08 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔