اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )میڈیا کرکٹ لیگ 2025 کا فائنل خیبر نیوز نے جیت لیا ۔ فائنل میں خیبر نیوز نے روزنامہ جنگ کو آٹھ وکٹ سے شکست دی ۔شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے فائنل میں پہلے کھیلتے ہوئے روزنامہ جنگ نے 148 رنز بنائے ۔ خیبر نیوز نے مطلوبہ ہدف ساتویں اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔فائنل کے مین آف دی میچ فہد میاں چنو ں تھے ۔ مین آف دی ٹورنامنٹ سنو ٹی وی کے متین احمد رہے جبکہ بیسٹ بالر فرحت عباسی گرین ٹی وی قرار پائے۔ قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں روزنامہ جنگ نے ایک نیوز کو 30رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں خیبر نیوز نے جی این این کو 10 وکٹ سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فائنل کے مہمان خصوصی چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ تھے ۔ انہوں نے ونر ٹرافی اور تین لاکھ روپے فائنل کی فاتح خیبر نیوز کو جبکہ رنر اپ ٹرافی اوردو لاکھ روپے روزنامہ جنگ کو د یئے ۔مختلف آفیشلز اور ٹورنامنٹ آرگنائزز میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔