• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں دہشتگردی، افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد

اسلام آباد(نیوز ایجنسی )سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر بھاری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ کی پاکستان میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، سکیورٹی فورسز نے اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لے لیا، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں دہشتگردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ہیں ۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی قیادت اور اس سے منسلک دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی ملی بھگت کاواضح ثبوت ہے۔ماہرین کے مطابق یہ بات عیاں ہے کہ افغان چیک پوسٹوں کی جانب سے فتنہ الخوراج کو سہولت کاری فراہم کی جارہی ہے، اسلحہ کھیپ کی برآمدگی اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ خوارج افغان طالبان کی چھتری تلے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید