پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں غیر قانونی بنکرز کی مسماری دوبارہ شروع کرنے ،قیام امن کیلئے سیاسی قیادت کو متحرک کرنے، امن خراب کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرنے، متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی حکومت اور انتظامیہ کیساتھ تعاون سے مشروط کرنے اور دیہات کی سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قیام امن کیلئے سیاسی قیادت کو متحرک کرنے، پولیس کی اضافی نفری تعیناتی اور بلا تفریق کارروائی کی جائےگی، رواں ماہ ضلع کرم کیلئے اشیائے ضروریہ کے چار قافلے بھجوانے، امن معاہدہ دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے ،نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے اقدامات بھی کئےجائیں گے۔