• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اڑان پاکستان پروگرام تحت ملکی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ’’اُڑان پاکستان‘‘ پروگرام کے تحت پورے ملک کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے قومی ترقی کو سب سے اہم ایجنڈا بنانا ہوگا اس کے لئے ہر شعبے کا کردار اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوسپیس سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان، سابق چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر ندیم، وزارت خارجہ کے ڈی جی اے سی ڈی آئی ایس سفیر طاہر انداربی ، ڈائریکٹر آئی پی آر آئی ڈاکٹر راشد ولی جنجوعہ ، اور سی ای او نق کوڈ ٹیکنالوجیز ڈاکٹر میثم عباس موجود تھے،احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی ترقی کو سب سے اہم ایجنڈا بنانا ہوگا، اس کیلئے ہر شعبے کا کردار اہم ہے’’اُڑان پاکستان‘‘ منصوبہ پاکستان کی پائیدار ترقی کے وژن کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید