راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔سی ای او راناساجد صفدر نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت آؤٹ سورسنگ کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور کنٹریکٹرز نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام شہری و دیہی علاقوں میں اپنا کام شروع کر دیا ہے۔اس کام کی نگرانی کیلئے کنٹرول قائم کر دیئے ہیں اور جلد ہی پورے راولپنڈی ڈویژن میں زیروویسٹ کا ہدف حاصل کر لیں گے۔اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے۔