کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے۔فاسٹ بولر وسیم اکرم نے 26سال قبل ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور ایلیٹ لسٹ میں جگہ بنائی تھی بعدازاں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بنگلہ دیش کیخلاف 2020 میں یہ کارنامہ دہرایا۔ وہ پاکستان کے 5 ویں کھلاڑی ہیں اور چھٹی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک کی ہے۔وسیم اکرم نے 2 بار جب کہ عبد الرزاق،محمد سمیع اور نسیم شاہ کے ساتھ اب پہلے اسپنر نعمان علی اس باب میں شامل ہو گئے ہیں۔