• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے دوسرے رن وے کی جدید خطوط پر تعمیر اور اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )کراچی کے دوسرے رن وے کی جدید خطوط پر تعمیر اور اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کا خکم،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (JIAP) کے دوسرے رن وے کی دوبارہ تعمیر جاری ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر آپریشنل کارکردگی اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔اسی دوران، سکھر، سکردو، اور ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹس پر بڑے طیاروں کی پروازوں کو ممکن بنانے کے لیے توسیعی اور اپ گریڈیشن منصوبے جاری ہیں،سکھر اسکردو ڈی جی خان ائیرپورٹس پر بڑے جہاز لینڈ و ٹیک آف کیا کرینگے ۔ اس کے علاوہ، ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے ایک نیا گرین فیلڈ ایئرپورٹ منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے، جو پاکستان کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔یہ اعلانات دوسری ای-کچہری کے دوران کیے گئے، جس کی صدارت قائم مقام ڈائریکٹر جنرل (پی اے اے) ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے کی۔ ای-کچہری میں ان کی معاونت کے لئے ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس صادق الرحمان اور دیگر اہم ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مسافروں کے مسائل اور آپریشنل چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور (پی اے اے) نے ہوائی اڈوں کی سروسز اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید