اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 27دن کی تاخیر سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو نئے سال 2025ء کی مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پروفیسر یونس کو لکھا کہ ’نئے سال کی نیک تمنائیں‘ ۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق چیف ایڈوائزر کے ڈپٹی پریس سیکرٹری ابوالکلام آزاد مجمدار نے پیر کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفارتی چینل کے ذریعے سامنے آیا ہے۔