راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے سات لڑکیوں اور ایک نوجوان کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمدشیراز نے بتایا کہ اس کی بیوی (ث) اغواء ، تھانہ صادق آباد کو نعیم احمد نے بتایا کہ اس کی بیٹی (س) عمر15 سال،تھانہ صادق آباد کو فرحان نے بتایا کہ میرا بڑے بھائی ذیشان پرویزعمر27 سال اغواء، تھانہ نصیرآباد کو جمیل مجید نے بتایاکہ اس کیبیوی (س) اغواء ہو گئی۔تھانہ ریس کورس کو محمد سید میر نے بتایاکہ اس کی 17سالہ بیٹی (ک) کو میرے سالے کا سالہ ادریس، طلعت، انجم شہزاد اقرار، وقار نے اغوا کر لیا ۔تھانہ سول لائنزکو محمد حسین نے بتایا کہ اس کی بیوی (ج) عمر 20 سال کو کنول نے شاہ زیب خان کے ساتھ مل کر اغواء کرلیا۔تھانہ ٹیکسلاکو محمد داؤد نے بتایا کہ میری 16 سالہ بیٹی(ن) بی بی اغواءہو گئی ۔تھانہ روات کو افتخار علی نے بتایا کہ مجھے شک ہے کہ اس کی بیٹی (ل)عمر 21 سال کو کاشف نے اغواء کر کے لے گیا ۔ کاشف کے اس کاوالد عارف رمضان اور والدہ امتیاز بی بی بھی اغواء میں ملوث ہیں ۔