• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک کس کس کو تحائف ملے؟ توشہ خانہ ریکارڈ جاری

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف حکومت نے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈپبلک کردیا ، کابینہ ڈویژن نے مارچ 2023 سے 31 دسمبر2024 اور1997سے لیکر2001تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار اس دو رانیہ کا توشہ خانہ کاریکارڈ سامنے آیا ہے۔اس سے قبل مارچ 2023میں 2002سے2 مارچ 2023 تک کا توشہ خانہ رکارڈ جاری کیا گیا تھا۔

9971سے لیکر2001تک کا توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق نواز شریف،شہباز شریف، پرویز مشرف،رفیق تارڑ، چوہدری نثار، گوہر ایوب ، اسحاق ڈار اور خواجہ آصف اور سابق چیئرمین احتساب بیوروسیف الرحمن کا نام تحائف لینے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔چوہدری شجاعت حسین، شیخ رشید، تہمینہ دولتانہ، عابدہ حسین اور سعید مہدی سمیت کئی بیوروکریٹس اور سیاست دانوں کے نام فہرست کاحصہ ہیں۔ 

بلاول بھٹو،عارف علوی،انوارالحق کاکڑ، قاضی فائز عیسی ،آصفہ بھٹو،سینیٹر طلحہ محمود اورطارق فاطمی کو بھی تحائف ملے، بیشتر نے توشہ خانہ میں جمع کرادیے ، بطور وزیر اعظم نواز شریف کو 1998 میں 17 لاکھ 21ہزار250روپےمالیت کےتحائف ملے۔ نواز شریف نے 2 لاکھ 59 ہزار 151 روپے کی رقم ادا کرکے تحائف رکھ لیے۔ نواز شریف نےگولڈ ڈائمنڈ جیولری سیٹ حاصل کیا۔ 

نواز شریف نےسیکنڈ جیولری سیٹ اور ایک گھڑی اپنے پاس رکھی۔ نواز شریف نے18 کے ٹی گولڈ لیڈی واچ حاصل کی۔ بطور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو1998میں13لاکھ 15 ہزار366 روپےتحائف ملے۔ شہبازشریف نےایک لاکھ98ہزار 544 روپے ادا کرکے تحائف رکھ لیے۔ 

شہبازشریف نے18کےٹی گولڈ گھڑی، ایک قہوہ سیٹ ،جنٹس اور لیڈی واچ رکھ لیں۔ بطورچیف ایگزیکٹوجنرل پر ویز مشرف نےایک ٹی وی سیٹ،ایک باول فری میں رکھا۔ جنرل مشرف نےایک گھڑی،ایک خنجر، قہوہ پاٹ رقم ادا کرکے رکھ لی تھیں۔ 

جنرل مشرف کوتحفے میں ملنے والا ایرانی کارپٹ اور ریپلکا فالکن نیلام کیے گئے۔ بطور صدر رفیق تارڑ، بطوروزیرخارجہ عبدالستار نےدرجنوں تحائف فری میں یا رقم اداکرکے رکھے۔ اسحاق ڈار نے دو گلاسزکا تحفہ رقم ادا کرکے رکھ لیا۔ 

اسحاق ڈار نے پاکٹ واچ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرایا۔ شیخ رشید نے ایک قہوہ سیٹ،دو ٹائیاں اور بریف کیس رکھا۔

اہم خبریں سے مزید