• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال گزرنے کے باوجود مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ ہوسکا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ایک سال گزرنے کے باوجود مشترکہ مفادات کونسل(CCI) کا کوئی اجلاس منعقد نہ ہوسکا۔موجودہ حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 25مارچ2024 کوجاری کیا سی سی آئی اجلاس کے لیے سندھ اورخیبر پختونخوا حکومت کا مطالبہ بھی تاحال پورا نہیں ہوا۔سی سی آئی اجلاس میں مسلسل تاخیر سےقومی نوعیت کےکئی اہم فیصلےالتوا کاشکار ہیں۔مشترکہ مفادات کونسل کا آخری باراجلاس انتیس جنوری دو ہزارچوبیس کو نگران دور میں ہوا تھا-حکومتی ذرائع کادعوی ہےکہ سی سی آئی کا اجلاس جلد بلانےکا فیصلہ کیا گیاہے۔حکومتی ذرائع کےمطابق آئین کے آرٹیکل(3)154کےتحت سی سی آئی کااجلاس 90روزمیں کم ازکم ایک بارہوناضروری ہےاورموجودہ حکومت نےمشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 25مارچ2024 کوجاری کیا تھاجبکہ وزیر اعلی سندھ اور وزیراعلی خیبرپختون خواہ نےسی سی آئی کے اجلاس کے لیے وزیر اعظم کو خطوط بھی لکھے تھےمگرموجود حکومت میں ابھی تک سی آئی کا کوئی اجلاس نہیں ہوا- پیپلز پا رٹی کی سی ای سی کے حالیہ اجلاس میں بھی سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔سی سی آئی کاآخری باراجلاس نگران حکومت میں 29جنوری2024کو ہواتھا،نگران دورحکومت کےساڑھے6 ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کاایک اجلاس ہوا تھااوراتحادی حکومت کےسواسال سےزائد عرصےمیں بھی سی سی آئی کاایک اجلاس ہوا تھا-

اہم خبریں سے مزید