• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا میں 36 سالہ پاکستانی کا قتل، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

اسپین کے شہر بارسلونا میں 36 سالہ شخص کو قتل کردیا گیا۔

کیتالان پولیس کے مطابق گزشتہ رات ایک شخص بادالونا کی گواش اسٹریٹ نمبر 93 میں ایک مکان میں حملے کے دوران ہلاک ہوگیا، ذرائع کے مطابق قتل ہونے والا شخص پاکستانی بتایا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ رات گیارہ بجکر  30  منٹ پر اس وقت پیش آیا جب پولیس کو ایک گھر میں کئی افراد کے درمیان جھگڑے اور حملے کی اطلاع ملی۔ 

پولیس موقع پر پہنچی تو ایک شخص مردہ پایا گیا جبکہ ایک اور شخص چاقو کے وار سے زخمی تھا۔ 

ایمرجنسی میڈیکل سروس (ایس ای ایم) نے زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا۔ کیتالان پولیس نے قتل کے حالات واضح کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید