اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں سابق سیکرٹری ہائیکورٹ بار تصدق حنیف کو مقدمے سے بری کر دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران وکیل تصدق حنیف کی جانب سے وکلا احسن بھون ، حفیظ اللہ یعقوب ، ہارون الرشید پیش ہوئے۔