• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معیشت میں بہتری جاری، آئی ایم ایف اور اصلاحات اہم ہیں، فچ

کراچی(صباح نیوز) معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری جاری، آئی ایم ایف اور اصلاحات اہم ہیں، ترسیلات، زرعی برآمدات، سخت مانیٹری پالیسی سے کرنٹ اکائونٹ کھاتہ 1.2ارب ڈالرسرپلس رہا، ۔پاکستان کی معاشی سرگرمیاں مستحکم اور شرح سود میں کمی سے بہتر ہورہی ہیں۔فچ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کررہا ہے، پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پرپیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اورکثیرجہتی فنانسنگ کیلئے ہے۔ فچ رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کا شرح سود 12فیصد کرنا صارف مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ معاشی سرگرمیاں مستحکم اور شرح سود میں کمی سے بہتر ہورہی ہیں جب کہ معاشی نمو 3 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔اس کے علاوہ ترسیلات، زرعی برآمدات، سخت مانیٹری پالیسی سے کرنٹ اکائونٹ کھاتہ 1.2ارب ڈالرسرپلس رہا، زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں مگر ذخائر مالی ضرورت سے کم ہیں۔

اہم خبریں سے مزید