ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات 22 فروری کو ہونگے۔بار کے سیکریٹری سید انیس مہدی نے بطور کوآرڈینیٹر الیکشن بورڈوں ریٹرننگ آفیسرشیڈول کا اعلان کردیا ہےجس کے مطابق کاغذات نامزدگی13فروری کو صبح نو بجے سے ایک بجے تک جمع کرایے جاسکیں گے ،تمی فہرست امیدواران بھی اسی روز چار بجے شام آویزاں کردی جائے گی ، پولنگ22فروری بروز ہفتہ کو صبح9بجے سے 5 بجے تک ہوگی درمیان میں ایک بجے سے دو بجے تک نمازکا وقفہ ہوگا۔