• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI اور اسٹیبلشمنٹ مذاکرات میں کوئی حقیقت نہیں، وزیر دفاع

سیالکوٹ (ایجنسیاں) وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات میں کوئی حقیقت نہیں، پر امن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں تاہم ایک اور 9 مئی یا 26 نومبر دہرانے کی قطعاََ اجازت نہیں دی جائے گی۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ بڑا ہنگامہ اور شور مچا کہ ٹرمپ آئے گا اور بانیٔ پی ٹی آئی  باہر آجائیں گے، ٹرمپ تو آگیا لیکن ان کا کچھ نہیں بنا۔ 

اُنہوں نے کہا کہ بجلی مرحلہ وار مزید سستی ہوگی، عنقریب عوام کو خوشخبری ملے گی، ایک ڈیڑھ سال میں بڑی تبدیلیاں آپ کو نظر آئیں گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر پی ٹی آئی کا احتجاج ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا نے کی کوشش ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 1 سال میں وہ کام ہوگئے، جن کی توقع ہم 2 سال میں ہونے کی کر رہے تھے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی آئی اے بحال ہو رہی ہے، سیاسی جماعتوں کو سیاسی رویہ اپنانے کی ضرورت ہے، کوئی مسلح جتھوں یا دہشت گرد گروہ کی طرح کے طور طریقے اپنائے، یہ قبول نہیں کرسکتے۔

اہم خبریں سے مزید