کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف میچ کے سنچر ی میکر گلین فلپس نے کہا کہ فٹنس کا پروفیشنل کھیل میں بڑا اہم کردار ہوتا ہے میں خود کو جتنا فٹ رکھ سکوں اس کی کوشش کرتا ہوں۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں انٹر ویو دیتے ہوئے گلین فلپس نے کہا کہ پاکستان میں اسپنرز کو مدد ملتی ہے ۔ خود کو یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق تیار کیا ہوا ہے، راشد خان مجیب الرحمان جیسے اسپنرز کو کھیلنے کا تجربہ ہے ۔ ابرار احمد کوویسے ہی کھیلیں گے جیسے دوسرے اسپنرز کو کھیلتے ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان نہیں آیا، پاکستان کی خوبصورتی کے بارے میں بہت سنا ہے، امید ہے کہ کسی دن مجھے دیکھنے کا موقع ملے گا ۔ اسپنر مائیکل بریسول نے کہا ہے کہ میں پاکستان کی کنڈیشنز سے واقف ہوں خوش قسمتی سے میں کئی بار دورہ کر چکا ہوں۔نیوزی لینڈ کا اسکواڈ متوازن ہے، چیمپئنز ٹرافی کیلئے پرجوش ہیں، آئی سی سی ایونٹ میں کامیابی کیلئے بے تاب ہیں ۔