کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت جامعہ کراچی میں 3روزہ سالانہ کتب میلے کاافتتاح اور اسٹالز کا دورہ کرکے جمعیت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا، منعم ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی جامعا ت اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں پہلا حق کراچی میں رہنے والے طلبہ کا ہے،کراچی کے لاکھوں طلبہ کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور انہیں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں، مظہر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں بھی کتب بینی کے ذوق کو زندہ رکھا ہوا ہے، جنرل سیکریٹری انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر معروف بن رؤف اسٹوڈنٹس ایڈوائزر جامعہ کراچی نوشین رضا،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کامران سلطان غنی نے بھی خطاب کیا،کتب میلے میں کتابوں کے 350اسٹالز سمیت تقریباً 400اسٹالز لگائے گئے ہیں،تقریب کے آخر میں مہمانان گرامی کو ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کامران سلطان غنی نے کتب میلے کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔