اسلام آباد (نیوز رپورٹر) حکومت پاکستان نے اسلام آ باد کے سیکٹر ایف8-ایف9 انٹرچینج کو ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔اس حوالے سے ترک صدر ایردوان اور وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونیوالی سادہ اور پروقار تقریب میں رجب طیب ایردوان انٹر چینج کے افتتاح کی تختی کی نقاب کشائی کی ۔مذکورہ انٹر چینج کو سی ڈی اے نے جناح ایونیو اور آغا شاہی ایونیو کے سنگم پر چار راب روپے کی لاگت سے ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا ہے۔