کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے گزشتہ 48گھنٹے کے دوران اسٹوڈنٹ ویزے کے 7 افراد سمیت 86 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی سے سعودی عرب جانے والے 30 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے معقول رقم ساتھ نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔
امیگریشن حکام کے مطابق کراچی سے اسٹوڈنٹ یا اسٹڈی ویزوں پر قبرص، برطانیہ، آذربائیجان کرغزستان جاتے ہوئے 7 نوجوانوں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
سعودیہ، عمان، آذربائیجان، ملاوی، کانگو، بحرین، ملائشیا، انڈونیشیا، ساؤتھ افریقہ، تھائی لینڈ، ترکی، زمبابوے کے ٹورسٹ وزٹ ویزوں پر سفر کرنے والے افراد کو بھی آف لوڈ کر دیا گیا۔
قطر، ترکی، سعودیہ ورک ویزوں کے بلیک لسٹ افراد کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔