• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا حالیہ دورہ امارات، IMF منیجنگ ڈائریکٹر سے نتیجہ خیز ملاقات

اسلام آباد (فاروق اقدس) وزیراعظم کاحالیہ دورہ امارات،IMF منیجنگ ڈائریکٹر سے نتیجہ خیز ملاقات، مثبت نتائج و ثمرات جلد سامنے آئینگے، پی ٹی آئی نےڈوزئیر پیش کیا، انکے عزائم پیکج کو نقصان پہنچانے کے مترادف آئی ایم ایف کے وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈوزئیر پیش کئے جانے پر جہاں ایک طرف عوامی اور حکومتی سطح پر تشویش اور اس عمل کو پاکستان کی معیشت کیخلاف ایک ناقابل برداشت عمل قرار دیا جارہا ہے وہیں پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی اس صورتحال پر تاسف کا اظہار کیا ہے ایک سوال کی شکل میں ترجمان دفتر خارجہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی تو انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کیساتھ ملکر کام کر رہا ہے ،انہوں نے پاکستان کیلئے ایک بڑے پیکج پر دستخط کئے ہیں لیکن اب ایک سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے ایک ڈوزئیر پیش کیا ہے ،انکے عزائم آئی ایم ایف کے ساتھ پیکج کو نقصان پہنچانے کے نظر آرہے ہیں تاہم ہمیں انکے اس اقدام کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تشویش نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید