• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اس وقت غیر ضروری لڑائی میں پڑ رہی ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا ریفرنس کی باتیں محض دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی ہے یا واقعی کوئی قانونی بنیاد موجود؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارمحمل سرفرازنےکہا کہ حکومت اس وقت غیر ضروری لڑائی میں پڑ رہی ہے،کبھی پیکا میں ترامیم لاتے ہیں تاکہ میڈیا کو کنٹرول کریں ،تجزیہ کاراعزاز سید نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ اگر مدافعت کررہے ہیں تو کسی بھی سطح پر وقار نہیں کھونا چاہئے

تجزیہ کارآصف بشیر چوہدری نے کہا کہ حکومت ڈرے اس وقت سے جب منصور علی شاہ کو خطاب کے لئے وکلا بلانا شروع کردیں اور وکیلوں کا سویا ہوا جن جاگ جائے، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں ۔ جب کہ کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈرکیسا؟

کیا جوڈیشل کمیشن اجلاس سے بائیکاٹ کرنا ، کیا مختلف اوقات میں خط لکھنا کیا یہ غیر آئینی ہے ؟کیا یہ غیر قانونی ہے کیا اس پر ریفرنس آسکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید