گوجرخان(نمائندہ جنگ) مذہبی اسکالر پروفیسر احمد رفیق اختر آج اتوار کو گوجرخان کے قریب جی ٹی روڈ گل پیڑہ کے مقام پر سالانہ مذہبی تعلیمی سیشن سے خطاب کریں گے جس کا موضوع " ترقی پذیر عقل انسانی اور مشیت الہیہ" ہے۔سیشن صبح 10بجے شروع ہو گا اور 4بجے تک جاری رہے گا، سوال و جواب کا سیشن بھی ہو گا۔ پروفیسر احمد رفیق اختر ہر سال اس مذہبی تعلیمی سیشن سے خطاب کرتے ہیں ۔منتظمین نے بتایا کہ اس مرتبہ بارہ ہزار کے قریب لوگ اس تعلیمی سیشن میں شرکت کریں گے ۔