کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ چکی ہے، کھلاڑیوں نے اتوار کو آئی سی سی اکیڈمی میں تین گھنٹے تک پریکٹس کی۔ دبئی میں پریکٹس کے دوران بھارتی وکٹ کیپررشبھ پنت پٹھے میں کھنچاؤکا شکار ہوگئے۔ پریکٹس کے دوران سخت درد میں دکھائی دیے ۔ بھارتی فزیو نے میڈیکل چیک اپ کیا اور طبی امداد فراہم کی۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجری زیادہ سنگین نہیں ہے، آئی سی سی اکیڈمی انجری کے بعد رشبھ پنت نے ہلکی پریکٹس بھی کی۔ درد کے بعد، کے ایل راہول نے وکٹ کیپنگ کے گلوز سنبھال لئے۔